6 نئی نہریں بنانے کا منصوبہ ناقابل قبول ہے، وزیراعلیٰ سندھ

Mar 13, 2025 | 15:03:PM
6 نئی نہریں بنانے کا منصوبہ ناقابل قبول ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق کا چھ نئی نہریں بنانے کا منصوبہ ناقابل قبول ہے۔

سندھ اسمبلی میں دریائے سندھ سے 6 نئی نہریں نکالنے کے خلاف وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے قرارداد پیش کردی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے فیصلے کو مسترد کرتا ہے، سندھ کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے کہا کہ سندھ کا پانی کسی کونہیں دیں گے،وفاق کا نئی 6 نہریں بنانے کا منصوبہ ناقابل قبول ہے، ہم نے ہمیشہ سندھ کے لوگوں کی آواز اٹھائی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ نئی نہروں کی تعمیر غیر قانونی ہے، سندھ کے عوام کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے، متنازعہ نہروں کی وجہ سے وائلڈ لائف کو نقصان ہو گا۔

 سیدمرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ متنازعہ نہروں کی وجہ سے زراعت کوبھی نقصان ہوگا، ایسا منصوبہ منظور نہیں کریں گے جس سے پانی کی کمی ہو۔

یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی نے سانحہ جعفر ایکسپریس پر متفقہ قرارداد منظور کرلیقومی اسمبلی نے سانحہ جعفر ایکسپریس پر متفقہ قرارداد منظور کرلی

سندھ اسمبلی اجلاس میں جام خان شورو نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے پانی پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی گئی، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پانی کی منصفانہ تقسیم کی بات کی، پانی کی غیر منصفانہ تقسیم قابل قبول نہیں۔