رمضان میں گرمی کا توڑ کرنے کیلئے بہترین اور مزیدار مشروبات کیسے بنائے جاتے ہیں ؟

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک) رمضان کےمقدس ماہ میں گرمی کے موسم کی آہستہ آہستہ آمد ہو رہی ہے اور روزہ داروں کو افطار کے وقت ٹھنڈے مشروبات سے روزہ کھولنے کو دل چاہتا ہے، آپ اور آپ کے گھر والے بہترین اور مزیدار مشروبات باآسانی بنا سکتے ہیں۔
ان مشروبات میں لیمن گراس اور لائم کولر روزہ دار کو راحت اور گرمی کو دور ک کرنےکے لیے کافی ہے۔چینی، پانی، لیمن گراس اور کنور پروفیشنل لائم سیزننگ، جنہیں ابالنے کو بعد برف کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے، اس میں موجود کھٹے لائم اور خوشبودار لیمن گراس کا امتزاج ذائقہ دار ہے۔ ایک اور مشروب منٹ لائم آئسڈ ٹی ہے ، منٹ یعنی پودینے کے پتے ایک عام سی ڈرنک کو زندگی اور توانائی سے بھرپور بنانے کا بہترین طریقہ ہے، پیاس بجھانے والی یہ موک ٹیل بھی کچھ ایسی ہی ہے۔ چینی، پانی، کنور پروفیشنل لائم سیزننگ اور باریک کٹے ہوئے پودینے کے پتوں کا ایک سیرپ بنائیں اور پہلے سے بنی ہوئی چائے میں مکس کرلیں، یہ ایک زبردست ڈرنک بن جائے گی۔ آپ لیچی اینڈ لائم ڈرنک بھی گھر پر بنا سکتے ہیں،لیچی سیرپ، کنور پروفیشنل لائم سیزننگ اور بہت سارے لیمن گراس اسٹاکس کا یہ ناقابل یقین حد تک آسان سا ملاپ کھانوں کے بعد گلا صاف کرنے کے لیے بہترین ہے۔لیچی وٹامن ای کی ایک اچھی سورس ہے، لائم بیس کے سیرپ میں ڈوبی ہوئی لیچی، برف کے ساتھ، لائم کی کھٹاس کو بالکل صحیح مقدار میں مٹھاس سے متوازن بناتی ہے تاکہ آپ پوری گرمیاں اس کا مزا لے سکیں۔ اس کے علاوہ آپ جنجر لائم فز بھی بنا سکتے ہیں، یہ مشروب ان لوگوں کے لیے ہے جو صحت کو ترجیح دیتے ہیں، ادرک پیٹ پھولنے اور گیس کا عارضی علاج ہے، یہ مشروب صرف تین اجزاء سے بنتا ہے، یعنی ادرک کا جوس، کنور پروفیشنل لائم سیزننگ پاؤڈر اور شفاف پانی۔ یہ ملاپ ذائقہ اور پیٹ دونوں کے لیے آئیڈیل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سولر نیٹ میٹر صارفین کیلئے بری خبر،بجلی 10 روپے فی یونٹ میں خریدنے کی منظوری