سونا چھپانے کا طریقہ یوٹیوب پر ویڈیوز سے سیکھا،اداکارہ رانیا راؤ کا انکشاف

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)14 کلو سونا سمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار ہونے والی اداکارہ رانیا راؤ نے کہا ہے کہ انہوں نے سونا چھپانے کا طریقہ یوٹیوب پر ویڈیوز سے سیکھا تھا۔
انڈیا ٹو ڈے کے مطابق رانیا راؤ ایک سینیئر آئی پی ایس افسر کی بیٹی ہیں اور انہیں پانچ مارچ کو بنگلور ایئرپورٹ پر سونا سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔انہوں نے تقریباً ساڑھے 12 کروڑ روپے کے سونے کے بسکٹ ٹیپ کی مدد سے اپنے جسم سے چپکائے ہوئے تھے۔
اداکارہ اس وقت ڈائریکٹیو آف ریونیو انٹیلیجنس کی تحویل میں ہیں اور پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ انہوں نے سونا چھپانے کا یہ طریقہ ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھ کر سیکھا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:عید الفطر پر ملازمین اور طلبا کی موجیں لگ گئیں، چھٹیاں ہی چھٹیاں
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں نامعلوم نمبرز سے فون کال بھی موصول ہوئیں۔’مجھے مارچ میں ایک غیرملکی نمبر سے کال آئی اور پچھلے دو ہفتوں کے دوران بھی آتی رہیں۔ مجھے دبئی ایئرپورٹ کے گیٹ اے کے راستے ٹرمینل تھری پر جائیں۔ مجھے کہا گیا کہ دبئی ایئرپورٹ سے سونا اٹھانا اور بنگلورو ایئرپورٹ پر پہنچانا ہے۔‘
رانیا راؤ نے یہ بھی بتایا کہ ’یہ میری پہلی کوشش تھی، میں نے کبھی اس سے پہلے دبئی سے سونا نہیں خریدا۔‘
یہ بیان ان کے پچھلے بیان سے بہت زیادہ مختلف ہے جو انہوں نے انٹیلی جنس حکام کے سامنے دیا تھا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ایئرپورٹ پر چپکنے والی پٹی اور چھوٹی قینچی خریدی اور واش روم میں جا کر سونے کو اپنے جسم پر چپکا لیا۔
’سونا پلاسٹک کے دو پیکٹس میں تھا، اس میں کچھ کو میں نے اپنی جینز اور جوتوں میں چھپایا اور یہ طریقہ میں نے یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھ کر سیکھا تھا۔‘
یہ بھی پڑھیں:کھیتوں سے ملنے والی لڑکی کی لاش کا معمہ حل، قاتل کون نکلا؟افسوسناک خبر آ گئی