پشاور:گھروں پر حملوں میں ملوث اوباش ٹک ٹاکرز گرفتار

Mar 13, 2025 | 20:42:PM

(24 نیوز)خیبرپختونخوا دارالحکومت پشاور کے علاقے حیات آباد میں ٹک ٹاک ویڈیو کے چکر میں گھروں میں لگے شیشے پتھراؤ کر کے توڑنے والے اوباش نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ٹک ٹاکر پتھر گروپ حیات آباد میں گھروں پر پتھر پھینکتے تھے، نوجوان گھروں کو پتھر مار کر شیشے توڑ کر ویڈیوز بناتے اور پھر اس کی ویڈیوز ٹک ٹاک پر ڈال کر اسے وائرل کرتے ہیں۔

عوامی شکایات ملنے پر تھانہ تاتارا پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رات کی تاریکی میں گھروں، دروازوں پر پتھراو کرنے میں ملوث اوباش نوجوانوں کا گروہ کو حراست میں لے لیا۔

حراست میں لئے گئے نوجوان لڑکے تراویح کے بعد حیات آباد کے پوش اور کمرشل علاقوں میں رات کی تاریکی میں شہریوں کے گھروں پر پتھراو کرتے ہیں اور ساتھ میں ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرتے ہیں، جس سے علاقہ میں خوف وحراس پھیل رہا تھا۔

عوامی شکایت ملنے پر حیات آباد سرکل پولیس نے تمام اوباش نوجوانوں کو حراست میں لے لیا، جنہوں نے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔

جس کے بعد تمام لڑکوں کے والدین اور ورثا کو تھانہ طلب کر کے ان کے بچوں کی جانب سے تحریری معافی نامہ دینے کے بعد انہیں والدین کی ضمانت پر چھوڑ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :گوجرانوالہ:فراڈ، انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 گرفتار

مزیدخبریں