جعفر ایکسپریس حملہ، 4  شہداء کی میتیں اسلام آباد پہنچ گئیں،نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی

Mar 13, 2025 | 21:36:PM
 جعفر ایکسپریس حملہ، 4  شہداء کی میتیں اسلام آباد پہنچ گئیں،نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  بولان جعفر ایکسپریس حملے میں شہید ہونے والے 4  شہداء کی میتیں اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ گئیں،وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب آہنگی سردار محمد یوسف نے  شہداء کی میتوں کو وصول کیا۔شہدا  کی نماز جنازہ کل ان کے آبائی علاقوں میں ادا کی جائے گی۔

تٖفصیلات کے مطابق  جعفر ایکسپریس حملے میں شہید ہونے والے 4  شہداء کی میتیں اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ گئیں، ائیرپورٹ پر شہدا  کے اہل خانہ و اہل علاقہ بھی موجود تھے،جعفر ایکسپریس حملے میں شہید  ہونیوالے محمد ممتاز کا تعلق مانسہرہ سے ، نوزے علی کا تعلق سکردو  گانچھے سے،جبکہ محمد عثمان کا تعلق اٹک سے ہے، شہدا میں شامل ایک شہید ممتاز ریلوے کا ملازم تھا اور اسکا تعلق سیالکوٹ سے تھا،چاروں شہداء جعفر ایکسپریس حملے میں دہشگردوں کی جانب سے بنائے گئے یرغمالیوں میں شامل تھے،چاروں افراد کو  دہشتگردوں نے باقی 17 شہداء سمیت شہید کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے چاروں شہداء کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان وزیراعظم شہباز شریف اور پوری قوم شہداء کے غم میں برابر کی شریک ہے، شہداء اور ان کے اہلخانہ کی دفاع وطن اور  امن  و استحکام کے لئیے قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی یہ قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی۔

چاروں شہداء کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردیئے گئے ہیں، شہدا  کی نماز جنازہ کل ان کے اپنے اپنے آبائی علاقوں میں ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان میں گرمی کا توڑ کرنے کیلئے بہترین اور مزیدار مشروبات کیسے بنائے جاتے ہیں ؟