بولان:منجھو ڈیم پر نامعلوم افراد کا حملہ، 7 مزدور اغوا کر کے ساتھ لے گئے

کیپشن: تصویر، فائل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App

(عیسیٰ ترین) بولان کے علاقے شوران کے مقام پر منجھو ڈیم پر نامعلوم افراد کا حملہ، 7 مزدوروں کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔
ذرائع کے مطابق حملے میں ایک ڈمپر گاڑی کو نذر آتش کیا گیا جبکہ دو مزید گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
مزدور ڈیم پر کام کر رہے تھے، مزدوروں کا تعلق مقامی علاقے سے بتایا جاتا ہے۔
لیویز ذرائع کے مطابق اغواء ہونے والوں میں بابے خاں، عبد الشکور، گل محمد، محمد الیاس، نور علی شاہ، محمد آصف سمیت الٰہی بخش شامل ہیں۔
سنی انتظامیہ کو اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :جنڈولہ میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ ناکام ، 10 دہشتگرد ہلاک