ڈرامہ ’ تیرے بن‘کا سحر ابھی تک قائم، ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب رپورٹ) 2023 میں عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی پیشکش ڈراما سیریل 'تیرے بن' نے اپنی اسٹوری لائن کے سبب مقبولیت کے تمام تر ریکارڈ توڑے اور میرب اور مرتسم ’وہاج علی اور یمنیٰ زیدی’ کی آن اسکرین کیمسٹری سے بھی ناظرین خوب لطف اندوز ہوئے تھے اور ابھی تک اس زبردست ڈراما کو اعزاز ات سے نوازا جا رہے۔
ڈراما سیریل 'تیرے بن' کی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ'تیرے بن' نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے کئی دوسرے ممالک میں بھی بے حد شوق سے دیکھا جانے لگا۔ ایک بہترین اسٹوری لائن اور جاندار ڈائیلاگ کے علاوہ
ڈرامے میں مرتسم کی شال اوڑھنے کا انداز بھی ابھی تک لوگوں کے ذہنوں میں اپنے نقوش چھوڑے ہوئے ہے۔ ناظرین آج بھی ’تیرے بن’ کے سحر سے نہ نکل سکے،جن میں سے ایک نام بھارت کا بھی ہے جہاں اس ڈرامے کو دیکھنے کے بعد بھارتی ناظرین یمنیٰ اور وہاج سے محبت کا اظہار کرتے بھی نظر آئے۔اب جبکہ اس ڈرامے کے اختتام کو مہینوں بیت چکے ہیں لیکن اسکے باوجود ‘تیرے بن’ کی قسمت میں ایک اور اعزاز شامل ہوگیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ کے مطابق برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ’پاکستانی میوزک اینڈ میڈیا ایوارڈز 2024’ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانی ڈراموں کی دوڑ میں عبد اللہ کادوانی کے اس شاہکار نے سب کو مات دے دی۔اس اعزازی تقریب میں بیسٹ پاکستانی ڈراما سیریل کیلئے چند ڈراموں کے نام پیش کے گئے جن میں ڈراما سیریل جان جہاں، عشق مرشد، نمک حرام ، خئی، اور تیرے بن جیسے نام شامل تھے، جن میں وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کے شاہکار ‘تیرے بن‘ نے سب کو پھچاڑتے ہوئے یہ بیسٹ ڈرامے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
واضح رہے کہ اس ایوارڈ کی بنیاد 2016 میں رکھی گئی تھی جو پاکستانی میوزک، میڈیا، فیشن اور انٹرٹینمنٹ کی بہترین صلاحیتوں کو سراہنے کے لیے ہر سال منعقد کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:رمضان میں گرمی کا توڑ کرنے کیلئے بہترین اور مزیدار مشروبات کیسے بنائے جاتے ہیں ؟