سجل علی کی لونگ حسن میں اضافہ کرگئی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ سجل علی کا ناک میں لونگ پہننا انکے فینز کی تمام تر توجہ حاصل کرتے ہوئے تعریفوں کی وجہ بن گیا۔
سال 2011 میں ٹی وی سکرینز کی زینت بننے والے ڈرامے ’محمودآباد کی ملکائیں‘ میں 'آفرین' نامی کردار کو اپنی شوخ مزاجی سے مالا مال کر کے شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی سجل علی کا شمار اب پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور یہ کامیابی انکی انتھک محنت اور حقیقت پسند اداکاری کا نتیجہ ہے۔
انکے دیگر مشہور ڈراموں نے ’چپ رہو‘ ، ’گلِ رعنا‘ ، ’او رنگریزہ‘ ، ’یقین کا سفر‘ ، ’زرد پتوں کا بن‘ اور ’آنگن‘ شامل ہیں جبکہ وہ بالی وڈ فلم ’موم‘ میں بھی کام کرچکی ہیں۔
ان دنوں اداکارہ رمضان سپیشل ڈراما 'دل والی گلی میں' اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آرہی ہیں جس میں انکے ساتھ نئے ابھرتے اداکار حمزہ سہیل سکرین شیئر کر رہے ہیں۔سجل علی ڈرامے میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنے اعلیٰ فیشن سینس کا مظاہرہ کرنے میں بھی مصروف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مومنہ اقبال کے خواجہ سرا ہونے سے متعلق اعترافی بیان کی حقیقت سامنے آ گئی
سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انکی چند ایسی تصاویر شامل ہیں جو انکے فینز کو متوجہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں۔
سجل علی نے پاکستانی کلاتھنگ برانڈ 'مریم حسین' کا ڈیزائنر جوڑا پہنا جو انکے حسن کو چار چاند لگاتا نظر آیا۔
نیلی پرنٹڈ لمبی قمیص کے ساتھ چوڑے پائنچوں کا ٹراؤزر پہنا جس کے ساتھ میچنگ اورگینزا کا دوپٹہ جوڑے کو مزید حسین بنارہا ہے۔ اس حسین جوڑے کی قیمت 'مریم حسین' کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی دیکھی جاسکتی ہے جو 34 ہزار 900 روپے ہے۔
جہاں یہ جوڑا سجل علی کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کا کام کر ہی رہا تھا وہیں سجل علی نے خوبصورتی مزید نکھارنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ناک میں بڑے سائز کی فلورل ڈیزائن لونگ پہن لی جو سجل علی کو لازوال دلکشی بخشتی نظر آئی۔
سجل علی کی ناک میں پڑی یہ لونگ انکو دیسی حسن سے مالا مال کرتی نظر آئی جبکہ انکے چہرے کو ایک ایسی سجاوٹ دے گئی جو شاید ہار بندے آج تک نہ دے سکے۔کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین سجل علی کے مکمل لُک کی تعریف کرنے کے ساتھ ساتھ الگ سے انکی لونگ کی بھی تعریف کرتے دکھے۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!ایک اور فاسٹ بولر انجری کے باعث 4ماہ کیلئے کرکٹ سے باہر