(ویب رپورٹ) پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے ایک بار پھر نعتیہ کلام میں اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے میٹھی آواز میں 'یا نبی سلام علیک' کی ویڈیو ریلیز کی جو آج کل سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں عقیدت کا اظہار کیا جائے تو وہ دلوں کو چھو لینے والا لمحہ بن جاتا ہے، عاطف اسلم کی پرسوز آواز میں پڑھی گئی 'یا نبی سلام علیک' سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہے۔یہ پہلی بار نہیں کہ عاطف اسلم نے نعت خوانی کی ہو۔ اس سے قبل بھی وہ 'تاجدارِ حرم' اور 'وہی خدا ہے' جیسے کلام پیش کر چکے ہیں، جنہیں مداحوں نے بے حد پسند کیا۔ لیکن اس بار 'یا نبی سلام علیک' نے سب کو ایک بار پھر روحانی کیفیت میں مبتلا کر دیا ہے۔عاطف اسلم کی آواز میں یہ کلام سننے والوں کو ایک الگ ہی دنیا میں لے جاتا ہے۔ عاطف اسلم کی مدھم، روح پرور آواز میں اس نعت کی ادائیگی ایسی ہے کہ ہر سننے والا عقیدت میں جھوم اٹھتا ہے۔یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر لاکھوں لوگ اس نعت کو شیئر کر رہے ہیں۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ نعت سن کر دل کو سکون ملتا ہے اور عشقِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔مداحوں کا ردعمل میں کہنا ہے کہ 'عاطف اسلم نے دل موہ لیا، سبحان اللہ!‘، 'ایسا لگ رہا ہے جیسے دل کے تار ہل گئے ہوں۔'عاطف اسلم نے 2020 میں اپنی اذان کی ویڈیو بھی ریلیز کی تھی جسے مداحوں نے بہت پسند کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:رمضان میں گرمی کا توڑ کرنے کیلئے بہترین اور مزیدار مشروبات کیسے بنائے جاتے ہیں ؟