دھرم پورہ بیجنگ انڈر پاس پر فائرنگ کرنے والے 4 ملزمان گرفتار

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)دھرم پورہ بیجنگ انڈر پاس پر فائرنگ اور لڑائی جھگڑے کے معاملے پر ڈی آئی جی کے نوٹس پر چار ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران بقیہ ملزموں کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دے دی ہے، پولیس کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ میں ملوث گارڈز کی سیکیورٹی کمپنی کے خلاف بھی کاروائی کا حکم دے دیا، ڈولفن ٹیم کا فوری رسپانس، ملزمان رش کا فائدہ اُٹھا کر موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال گاڑی اور اسلحہ برآمد کر لیا، گاڑی کے مالک کے خلاف بھی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملزمان کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لا کر سخت کاروائی کی جائے گی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فیصل کامران نے کہا کہ ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے سیف سٹی کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے، نقص امن کا باعث کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں۔
انھوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کاروائی ہو گی، گارڈ فراہم کرنے والی سیکورٹی کمپنی کے خلاف بھی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
فیصل کامران نے کہا کہ ملزمان نے عمران نامی شہری پرتشدد کیا، سر عام فائرنگ سے خوف و ہراس پھیلایا، انھوں نے کہا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں، قانون ہاتھ میں لینے والا جیل جائے گا۔
مزید پڑھیں :9مئی کیسز میں جے آئی ٹی کے سربراہ نے استعفی دیدیا