وزیراعظم نے آزاد کشمیر کیلئے فوری 23 ارب روپے کی فراہمی کی منظوری دیدی

بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر آزاد کشمیر میں احتجاج جاری ہے اور مختلف شہروں سے قافلے لانگ مارچ کررہے ہیں

May 13, 2024 | 09:59:AM

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے لیے فوری 23 ارب روپے کی فراہمی کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت آزاد کشمیر کی صورتحال پر خصوصی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر، آزادکشمیرکے  وزرا اور اعلیٰ سمیت سیاسی قیادت نے شرکت کی جب کہ وفاقی وزرا اور اتحادی جماعتوں کے زعما بھی اجلاس میں شریک تھے۔

دوران اجلاس میں آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال کا مفصل جائزہ لیا گیا جب کہ وزیراعظم نے کشمیری عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دی۔وزیراعظم کی منظوری پر کشمیری قیادت اور جملہ شرکا نے شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر آزاد کشمیر میں احتجاج جاری ہے اور مختلف شہروں سے قافلے لانگ مارچ کررہے ہیں۔

ضرورپڑھیں:ایک بار پھر تیل سستا ہونے کا امکان،کتنی قیمت گرے گی؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں آزاد کشمیر کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔

یاد رہے کہ حکومت آزاد کشمیر اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان 2 گھنٹے تک جاری رہنے والے مذاکرات ناکام ہو گئے۔

 ذرائع کے مطابق حکومت آزاد کشمیر اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مابین مذاکرات کے لئے اہم بیٹھک ہوئی، حکومتی کمیٹی کے اراکین، عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندگان مذاکرات میں شریک ہوئے جبکہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق، سینئر وزیر و وزیر داخلہ کرنل (ر) وقار نور اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر ویڈیو لنک کے ذریعے مذاکرات میں شریک ہوئے۔

مزیدخبریں