آزاد کشمیر میں چوتھے روز بھی ہڑتال،راستے بند،جگہ جگہ سیکیورٹی فورسز کے دستے تعینات

May 13, 2024 | 10:25:AM
آزاد کشمیر میں چوتھے روز بھی ہڑتال،راستے بند،جگہ جگہ سیکیورٹی فورسز کے دستے تعینات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سفیر رضا)آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر احتجاج کا پانچواں جبکہ ہڑتال اور پہیہ جام کا چوتھا روز،دارلحکومت کی جانب پیش  قدمی کرتا لانگ مارچ دھیرکوٹ سے اپنی اگلی منزل کے لئے رواں دواں ہے۔  کوہالہ مظفرآباد شاہرا کئی مقامات سے عوام نے بند کر رکھی ہے ،جگہ جگہ رینجرز،ریاستی پولیس تعینات ہے۔

آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مارچ اپنی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے جبکہ حکومت اسے روکنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔مارچ کو مظفرآباد پہنچنے سے روکنے کے لئے کوہالہ میں بڑی تعداد میں رینجرز اور آزاد کشمیر پولیس کے دستے تعینات کیے گئے ہیں۔دارالحکومت کے چوکوں ،چوراہوں میں پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔

ضرورپڑھیں:آزاد کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس آج ہوگا

مظفر آباد میں بازار ،کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے چوتھے روز بھی بدستور بند ہیں، بین الاضلاعی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی مکمل بند  ہے۔  شہر کی سڑکوں پر اکا دکا نجی گاڑیاں دکھائی دیتی ہیں۔

عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماء شوکت نواز میر نے راولاکوٹ سے نکلتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہم اپنی ریاست سے اپنے عوام کے حقوق کے لئے جد و جہد کر رہے ہیں ، ہمیں حکومت نے آٹے کے حوالے سے، اچھی آفر دی ہے لیکن وہ ابھی ہم ڈس کلوز نہیں کر سکتے ،ہمارا مطالبہ اپنی ریاست سے ہے کہ وہ ہمارے حقوق ہمیں دے ہمار ابھارت سے کیا لینا دینا ۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت آزاد کشمیر اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مابین مذاکرات ناکام

ان کا کہنا تھا کہ ہم ابھی بھی تیار ہیں، مذاکرات ختم ہو گئے ہیں،ہمیں مطالبات کی منظوری کا نوٹی فکیشن دے دیں ،ہم مظفرآباد جا رہے ہیں حکومت کے نمائندے متعلقہ حکام سے بات کریں، ہمیں مظفرآباد پہنچ کر نوٹی فکیشن دے دیں ۔