(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے شیر افضل مروت کی حمایت میں اہم ٹوئٹ داغ دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں علی محمد خان نے کہاکہ بڑے بھائی شیر افضل مروت نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا اور پارٹی کا اثاثہ ہیں،پارٹی عہدیداران سے درخواست ہے کہ اگر ان سے کوئی غلطی سرزد ہوئی بھی ہے تو درگزر کر کے پارٹی کی خدمت کا موقع دیا جائے۔
علی محمد خان کاکہناتھا کہ شیرافضل مروت دلیر آدمی ہیں اور دلیر آدمی کی قدر کرنی چاہئے۔انہوں نے مروت سے بھی درخواست ہے کہ پارٹی ڈسپلن کا خیال رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: اہم عہدیدار کی ملازمت میں 2 سال کی توسیع ، نوٹیفکیشن بھی جاری