عرفی جاوید کی نئی لک سے مداح حیران،دلچسپ سوالات پوچھنے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )بولڈ اور غیراخلاقی لباس کی وجہ سے مشہور بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کی نئی لک نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا ہے ۔
سماجی رابطوں کی سائیٹ انسٹا گرام پر عرفی نے اپنی تصویر شیئر کی ہے جسے دیکھ کر صارفین سکتے میں آ گئے ہیں، ہر کوئی ان کیلئے پریشان دیکھائی دے رہا ہے اور پوچھ رہے ہیں کہ کہیں عرفی کو کینسر تو نہیں ہو گیا ؟ دراصل انہوں نے سر منڈوا کر تصویر شییئر کی ہے ، عرفی کا یہ نیا روپ دیکھ کر صارفین حیرت زدہ رہ گئے،عام طور پر عرفی جاوید مختلف اسٹائل کے لباس پہننے پر ناقدین کا نشانہ بنی رہتی ہیں،مگر اس بار انہوں نے کچھ انوکھا کرنے اور مزید وائرل ہونے کے چکر میں نئی حدود لانگ لیں۔
نئی پوسٹ میں اداکارہ بظاہر گاڑی میں موجود نظر آرہی ہیں، مگر ان کی تصویر کو غور سے دیکھا جائے تو اس میں فلٹر کا استعمال نظر آرہا ہے اور سر پر ہلکے بال بھی نظر آرہے ہیں، تصویر وائرل ہوتے ہی ناقدین کی جانب سے متضاد تبصروں کا سلسلہ ہوگیا،کسی نے ان کی نئی جھلک کی تعریف کی تو کوئی اسے محض فلٹر کا استعمال قرار دیتا ہوا پایا گیا۔
صارفین نے اس کی نئی روپ کے بارے میں مختلف تبصرے کئے،ایک نے لکھا کہ کینسر کی مریضوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے میں ہم تمہارے ساتھ ہیں، کسی نے عامر خان کا مشہور فلم’’ گجنی‘‘ کا حوالہ دیتےہوئے اسے عرفی گجنی لکھا ، ایک صارف نے اسے گجنی کی بہن کہا، کئی صارفین نے کینسر کا شبہ کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا انہیں کینسر ہوگیا ہے ؟
یہ بھی پڑھیں :ابرار الحق نے چند لوگوں سے اپنے نامناسب رویئے پر معافی مانگ لی