گنے کی کم از کم اجرت 425 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر نے گنے کی کم از کم اجرت 425 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس کے اجلاس میں چیف سیکرٹری ڈاکٹر فخر عالم، ایڈووکیٹ جنرل سندھ حسن اکبر، سیکرٹری خزانہ کاظم جتوئی، سیکرٹری زراعت اعجاز شاہ، سیکرٹری خوراک ناصر عباس اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
سیکرٹری زراعت اعجاز شاہ نے کہاکہ فی ایکڑ لاگت 244984 روپے مقرر کی گئی ہے، ایک ایکڑ کی اوسط پیداوار 650 من یعنی 377 روپے فی 40 کلو گرام ہے،کل اخراجات پر 12.7 فیصد منافع ملایا جائے تو قیمت 425 روپے قیمت بن جاتی ہے۔
چیف سیکرٹری فخر عالم نے کہاکہ محکمہ زراعت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے گنے کی کم از کم قیمت 425 روپے فی من مقرر کی گئی ، وزیراعلیٰ کی چیف سیکرٹری کو ہدایت کہ وہ سرکولیشن کے ذریعے قیمت کی منظوری کابینہ سے کرائیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری