ن لیگ اور جےیوآئی کے درمیان بڑا بریک تھرو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان )پاکستان مسلم لیگ (ن)اور جےیوآئی ف کے درمیان بڑا بریک تھرو ، سابق وزیراعظم نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد پہلی بار ماضی کے اتحادی مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ہے ، سابق وزیراعظم نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی ،
دونوں رہنمائوں کے درمیان ملکی سیاسی و مجموعی صورتحال پر مشاورت ہوئی ، دونوں رہنمائوں کے درمیان جلد ملاقات پر اتفاق بھی ہو گیا، مولانا فضل الرحمان سابق وزیراعظم نوازشریف سے نالاں تھے ،نوازشریف نے لاہور جلسہ میں پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کا ذکر نہیں کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:7 سال ملازمت مکمل کرنیوالے وفاقی ملازمین کیلئے محکمانہ ترقی کے امتحان کی منظوری