شہبازشریف سے سردار چنوں خان کی ملاقات، ن لیگ میں شمولیت کااعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راﺅ دلشاد)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ضلع مظفر گڑھ سے سابق ایم پی اے سردار چنوں خان لغاری نے ملاقات کی اور مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔
سردار چنوں خان لغاری نے قائد نواز شریف پر بھرپور اعتماد کا اظہارکیا،شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر سردار چنوں خان لغاری کو خوش آمدید کہا اور مبارک دی ۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ، سردار اویس لغاری اور عطااللہ تارڑ بھی موجود تھے۔
شہبازشریف نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت کیلئے تاریخی کردار ادا کرے گی،آپ سب کے تعاون سے پاکستان اور عوام کو معاشی تکالیف سے نجات دلانی ہے،
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری