(ویب ڈیسک) سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سرکاری دورے پر بھارت پہنچ گئے۔
سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر سے ملاقات کریں گے، سعودی وزیرِ خارجہ اسٹریٹجک شراکت داری کونسل کمیٹی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔
علاوہ ازیں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت وزراء کونسل کا اجلاس بھی ہوا۔
سعودی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد نے ایرانی صدر سے گفتگو پر کابینہ کو مطلع کیا ، انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو سے متعلق بھی کابینہ کو آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب ،پاکستان ڈٹ گیا،آئی سی سی میں ہلچل
سعودی کابینہ نے 2026ء میں خلیجی یورپی سمٹ کی میزبانی کا خیر مقدم کیا۔
سعودی کابینہ نے خیال ظاہر کیا کہ خلیجی یورپی سمٹ جی سی سی اور یورپی یونین کے تعلقات مضبوط بنانے کی جانب قدم ہے۔