(24نیوز)خیبرپختونخوا کی وادی سوات ،مینگورہ شہر اور گردونواح میں آج تیسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق وادی سوات اور گرد نواح میں آج تیسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے،زلزلے سے مقامی آبادی کے بچے اور بڑےخوف کے عالم میں عمارتوں سے باہر نکل آئے، وقفے وقفے سے زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 190 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔
دوسری جانب مانسہرہ میں بھی زلزلے کے جھٹجے محسوس ہوئے،جس کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ملتان موٹروے ایم 3 لاہور سے درخانہ دھند اور سموگ کی وجہ سے بند