پنجاب حکومت کاالیکٹرک پبلک ٹرانسپورٹ کیلئےورلڈبینک سےقرض لینےکافیصلہ

Oct 13, 2024 | 12:26:PM
پنجاب حکومت کاالیکٹرک پبلک ٹرانسپورٹ کیلئےورلڈبینک سےقرض لینےکافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد) پنجاب حکومت نے الیکٹرک پبلک ٹرانسپورٹ کیلئےورلڈبینک سے  300 ملین ڈالرز کا قرض لینےکافیصلہ کرلیا۔

ذرائع  کے مطابق  ورلڈ بینک پنجاب حکومت کو 300 ملین ڈالرز سوفٹ لون دے گا ،  پنجاب حکومت  ورلڈ بینک کا یہ قرض 25 سال میں واپس کرنے کی پابند ہوگی۔

ذرائع کے مطابق  پنجاب حکومت اور ورلڈ بینک کے درمیان  انسداد سموگ کیلئےالیکٹرک پبلک ٹرانسپورٹ کے سوفٹ لون پر معاملات طے پاگئے, 5سال گریس پیریڈہوگا.

پنجاب حکومت کو سموگ کے تدارک کی مد میں 2 فیصد شرح سودپرقرض ملے گا،ورلڈبینک الیکٹرک پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے کنسلٹنٹسی  اور لیتھیم بیٹری کی پروڈکشن و ڈسپوزل پر گائیڈ لائن فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : مسلمان تقسیم نہ ہوں تو دنیا کی سب سے بڑی طاقت بن سکتے ہیں:ڈاکٹر ذاکر نائیک

خیال رہے کہ پبلک اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ سموگ کے پھیلاؤ کا بڑا سبب قرار دیا جاتا ہے، جس کے باعث پنجاب حکومت  نے الیکٹرک پبلک ٹرانسپورٹ کیلئےورلڈبینک سےقرض لینےکافیصلہ کیا۔

اس حوالے سے  ورلڈ بینک کا وفد سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے ملاقات بھی کر چکا ہے۔