کیا نتاشا نے پانڈیا سے طلاق کے بعد مشہور یوٹیوبرکو ڈیٹ کرنا شروع کردیا؟ ویڈیو وائرل

Oct 13, 2024 | 18:20:PM
کیا نتاشا نے پانڈیا سے طلاق کے بعد مشہور یوٹیوبرکو ڈیٹ کرنا شروع کردیا؟ ویڈیو وائرل
کیپشن: بھارتی یوٹیوبر سدھارتھ یادیو اور نتاشا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا سٹینکوویچ کی معروف بھارتی یوٹیوبر سدھارتھ یادیو المعروف ایلوِش یادیو کے ساتھ ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں ایلوِش اور نتاشا کو ایک دوسرے کے ساتھ چلتے دیکھا جاسکتا ہے، ممکنہ طور پر یہ کسی گانے یا ویڈیو کی شوٹ ہوسکتی ہے لیکن فی الحال یہ واضح نہیں کہ دونوں ساتھ کیوں تھے۔

مداحوں نے خیال ظاہر کیا ہے کہ شاید دونوں کے درمیان قربتیں بڑھ رہی ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔ویڈیو نتاشا اور ایلوِش کی جانب سے مشترکہ شیئر کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ صرف یہی نہیں بلکہ دونوں کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی جنہیں ایک ہی گاڑی سے اترتے دیکھا گیا۔ 


واضح رہے کہ ایلوِ ش یادیو بگ باس او ٹی ٹی کے دوسرے سیزن کے فاتح بھی ہیں جس کے بعد ان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا۔

یاد رہے کہ ہاردک پانڈیا اور نتاشا نے رواں برس جولائی میں ایک دوسرے سے طلاق کی تصدیق کی تھی، ہاردک پانڈیا اورسربیئن اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم رواں سال مئی میں اس وقت ان کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں جب نتاشا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نام کے ساتھ ’پانڈیا‘ ہٹا دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹیسٹ میچ سے بابراعظم سمیت 4کھلاڑی ڈراپ پرپی سی بی کا موقف بھی سامنے آ گیا