بلاول بھٹو اورنواز شریف کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ،ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پرگفتگو

Oct 13, 2024 | 18:32:PM

(روزینہ علی)بلاول بھٹو زرداری اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،دونوں رہنماوں کےدرمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔ 

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن  سربراہ نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا،بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف کو جمعیت علمائے اسلام سے آئینی ترمیم پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا،دونوں رہنماوں کےدرمیان 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے پر گفتگو ہوئی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  پی ٹی آئی نے عمران خان سے ملنے کی باضابطہ درخواست جمع کرا دی

مزیدخبریں