آمنہ الیاس کی بولڈ لباس میں چائے پیتے ویڈیو وائرل،صارفین سیخ پا

Oct 13, 2024 | 19:25:PM

(24نیوز) پاکستانی اداکارہ آمنہ الیاس ایک مرتبہ پھر اپنے بولڈ لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پہ آگئیں،اداکارہ کو بولڈلباس میں ویڈیو شئیر کرنامہنگا پڑگیا۔ 

پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن کی اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پراپنے انسٹا گرام پوسٹ کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں آگئیں،گزشتہ روز معروف اداکارہ نے فوٹو اور ویڈیو شئیرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک ویڈیوپوسٹ شئیر کی جس میں اداکارہ نے بولڈ لباس پہنی ہوئی ہے اور چائے پی رہی ہے۔

اداکاری کی بولڈ لباس کولےکر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، سوشل میڈیا صارفین نے اس سٹوری کے کمنٹ سیکشن میں مختلف تبصرے کئے ہیں،کچھ صارفین ان کو باپردہ رہنے کی تلقین کرتے نظر آئے  تو کسی نے انہیں آڑے ہاتھوں لے کر ان پر سیدھا لفظی گولہ باری کی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کیا نتاشا نے پانڈیا سے طلاق کے بعد مشہور یوٹیوبرکو ڈیٹ کرنا شروع کردیا؟ ویڈیو وائرل

مزیدخبریں