کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

Oct 13, 2024 | 20:14:PM

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم پہاڑی علاقوں میں رات کے وقت سرد رہنے کا بھی امکان ہے۔ 

 محکمہ موسمیات کی جانب کہا گیا ہے کہ آج رات کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کی توقع ہے،سوموار کے روز موسم کی صورتحال کے بارے میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح اورخیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات سرد رہنے کا امکان ہے تاہم چترال، دیر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ 

 پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے تاہم ساحلی اضلاع میں بعد از دوپہر گردآلود ہوائیں اورجھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ظاہر ہے۔ 

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تا ہم تھرپارکر، نگرپارکر، عمر کوٹ،مٹھی، بدین، کراچی، ٹھٹھہ،سجاول، حیدرآباد اور گردونواح میں گردآلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔

   کشمیر میں موسم خشک اورسرد رہنے کی توقع ہے جبکہ  گلگت بلتستان میں موسم خشک /مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 14 یا 15 اکتوبر سے پاکستانی ساحلی پٹی پر تیز ہواؤں کی پیشگوئی

مزیدخبریں