ملتان: دوسرے ٹیسٹ کیلئے بین سٹوکس دستیاب، کپتانی بھی کریں گے

Oct 13, 2024 | 20:53:PM
ملتان: دوسرے ٹیسٹ کیلئے بین سٹوکس دستیاب، کپتانی بھی کریں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زوہیب بخاری) ملتان میں ہونے والے پاکستان انگلینڈ کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے بین سٹوکس انگلش ٹیم کو دستیاب ہوں اور کپتانی کے فرائض بھی خود نبھائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والے دوسرا ٹیسٹ میچ کے لئے انگلش ٹیم کے کپتان بین سٹوکس دستیاب ہوں گے، بین سٹوکس دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ ٹیم کی کپتانی کریں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انگلینڈ ٹیم کی جانب سے کل پلیئنگ الیون کا اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کیجانب سے 5 کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ، کتنے پاس ہوئے؟ تشویشناک خبر آ گئی

واضح رہے کہ بین سٹوکس انجری کی وجہ سے پہلا  ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے تھے.