(24نیوز) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی موجودہ صورتحال پر مایوس ہیں اور انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ سےکنارہ کشی پر غور شروع کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی نے قریبی دوستوں سے گفتگو میں ریڈ بال کرکٹ چھوڑنے کا عندیہ دیا ہے، نوجوان فاسٹ بولر وائٹ بال کرکٹ پر فوکس رکھنا چاہتے ہیں،ٹیم ذرائع کے مطابق بابر اعظم کو 2 ٹیسٹ میں آرام دیا گیا ہے جبکہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ از خود ٹیسٹ سے دستبردار ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم انتظامیہ کو عدم دستیابی سے آگاہ کیا، آج صبح تک دونوں فاسٹ بولر ٹیم کا حصہ تھے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ سابق کپتان بابر اعظم سمیت4ٹاپ کھلاڑیوں کو اس لیے آرام دیا گیا ہے تاکہ وہ نئے سرے سے تازہ دم ہوکر واپس آ سکیں۔
خیال رہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں بابر اعظم، فاسٹ بولر نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کو ڈراپ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 24 سالہ شاہین آفریدی پاکستان کی جانب سے 31 ٹیسٹ میں 116 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان: دوسرے ٹیسٹ کیلئے بین سٹوکس دستیاب، کپتانی بھی کریں گے