4کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں،سب کو یکساں تعلیم ملنی چاہئے:حافظ نعیم الرحمان

Oct 13, 2024 | 22:44:PM

(جاوید قائم خانی ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک میں 4 کروڑ کے قریب بچے تعلیم سے محروم ہیں، تعلیم سب کو اور ایک جیسی ملنی چاہئے،ملک میں 5 فیصدلوگوں  کو اچھی تعلیم اور 95 فیصد اعلٰی تعلیم سے ہی محروم ہیں۔

ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقدہ نمائش کے موقع پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ طلبہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،ٹیکنالوجی کے متعلق نوجوانوں میں شعور اجاگر کیا،نوجوانوں کو ٹیکبا لوجی کے مواقع فراہم کر کے ٹیلنٹ دیکھانے کے مواقع دیئے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 40 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں،10کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،پرائمری سے ہی طلبہ کو آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کی تعلیم دینی چاہئے،طلبہ کو ٹرینڈ کرنے کے ساتھ روزگار کے مواقع بھی فراہم کئے ہیں،کراچی کے بعد لاہور میں بھی بنو قابل کا پروگرام لاونچ کرنے جارہیے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھاکہ اسلامی جمعیت طلبہ کے پروگرام میں تعلیم،تربیت اور اخلاقیات بھی ہے،4کروڑ کے قریب بچے تعلیم سے محروم ہیں،تعلیم سب کو ملنی چاہیئے اور ایک جیسی تعلیم ملنی چاہئے ،5 فیصد کو اچھی تعلیم اور 95 فیصد تعلیم و علم سے ہی محروم ہیں،ان کا کہنا تھا کہ عوام کو بجلی کے بلوں کے بوجھ تلے دبا دیا ،تعلیم کے متعلق سوچنے کا وقت ہی نہیں،کرپشن اور گھوسٹ  سکولوں کے باعث حکومتوں نے فیصلہ کرلیا،پنجاب حکومت نے 13 ہزار سرکاری  سکولوں کو پرائویٹائز کرنے کا فیصلہ کرلیا،سرکاری سطح پر مفت آئی ٹی کی تعلیم دینی چاہئے اور مفت تعلیم دی جاسکتی ہےلیکن حکومتیں مال سمیٹنے میں لگی ہیں،اسلامی جمعیت طلبہ نے نوجوانوں کو مفت آئی ٹی کی تعلیم و مختلف کورسسز کرارہی ہے،اسلامی جمعیت طلبہ نے مختلف کمپنیوں سے رابطہ کرکے نوجوانوں کیلئے ٹیکنالوجی پروگرام بنایا،،آئی ٹی پروگرام میں اب تک 50 ہزار طلبہ کو تربیت دی گئی ہے
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ سندھ میں طلبہ تنظیموں کے انتخابات نہیں کرائے جاتے،طلبہ تنظیموں کو تعلیمی حقوق کی جدوجہد سے روکا جارہا ہے،نوجوانوں سے خوف کھا رہے ہیں،اسلئے الیکشن نہیں کراتے۔
یہ بھی پڑھیں:مولانا کا اسد قیصر سے رابطہ، ایس سی او کانفرنس کے باعث 15 اکتوبر کا احتجاج موخر کرنیکی اپیل

مزیدخبریں