ملتان:ٹیسٹ سکواڈ سے آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی واپس روانہ ہونے لگے

Oct 13, 2024 | 22:48:PM

(زوہیب بخاری) ٹیسٹ سکواڈ سے آؤٹ ہونے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی واپس روانہ ہونے لگے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اور سرفراز لاہور کے لیے روانہ ہو گئے، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ بھی روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے شامل ہونے والے کھلاڑیوں کو جلد ملتان پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے، ساجد خان اور مہران ممتاز کو فوری بلا لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی فٹنس ٹیسٹ، کون کون پاس کرنے میں کامیاب ہوا؟جانیے

واضح رہے کہ پی سی بی کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے ٹیم سکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے، ٹیم سکواڈ سے بابراعظم، سرفراز احمد، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں