امن کے مسئلے پر ساتھ نہیں بیٹھیں گے تو انتشار بڑھتا جائے گا: حافظ نعیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ امن کے مسئلے پر ساتھ نہیں بیٹھیں گے تو انتشار بڑھتا جائے گا۔
پشاور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جماعتِ اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہو گی، سب کو اپنی آئینی پوزیشن پر واپس جانا ہوگا، پاکستان کے عوام آئی پی پیز کو نہیں پال سکتے، کسی بھی سرکاری افسر کو مفت پٹرول نہیں ملنا چاہیے، مسلط حکمران طبقے نے ملک کو مشکلات سے دوچار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں تفتیشی افسر پر آج بھی جرح نہ ہوسکی
علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حکمرانوں کو امن کے مسئلے پر ساتھ بیٹھنے پر زور دیا ہے۔