پارلیمنٹ لاجز کو گرفتار پی ٹی آئی اراکین کیلئے سب جیل بنانے کی منظوری

Sep 13, 2024 | 18:01:PM

(24 نیوز) پاکسان تحریک انصاف کے گرفتار ارکان اسمبلی کو پارلیمنٹ لاجز میں رکھا جائے گا، پارلیمنٹ لاجز کو گرفتار ارکان کیلئے سب جیل بنانے کی منظوری دے دی گئی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 10 گرفتار ارکان کی درخواست پر پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دے دیا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دینے کے لیے منظوری کا نوٹیفیکیشن سیکرٹری داخلہ کو بھجوا دیا، نوٹیفکیشن میں سیکرٹری داخلہ کو مزید کارروائی کی ہدایت کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: امن کے مسئلے پر ساتھ نہیں بیٹھیں گے تو انتشار بڑھتا جائے گا، حافظ نعیم

یاد رہے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دینے کا مطالبہ کیاتھا، جن ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے ہیں ان کے لاجز کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں