انٹربینک میں ڈالر 28 پیسے سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 28 پیسے سستا ہوا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر278روپے16 پیسے پر بند ہوا۔دوسری جانب سٹیٹ بینک کےزرمبادلہ کے ذخائر میں 3 ملین ڈالرکااضافہ ہوا ہے۔جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک کےذخائر9ارب46کروڑ66لاکھ ڈالرہوگئے ہیں۔
زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب 79 کروڑ 61 لاکھ ڈالر ریکارڈ کئے گئے ہیں۔کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 32 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں بڑااضافہ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی