(بابر شہزاد ترک )اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سےوفاقی بیوروکریسی میں ایک مرتبہ پھر نئی تقرری اور تبادلے کی نوٹیفکیشن جاری کردیئے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق علی طاہر کو سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن تعینات کیا گیا جبکہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) میں تعینات پولیس سروس گریڈ 20 کے سرفراز خان ورک کا تبادلہ کیا گیا ، سرفراز خان ورک کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سےرپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں:چین نے 6 جی ٹیکنالوجی اسٹینڈرڈز متعارف کرادیے