ایف آئی اے کیجانب سے پاسکو کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

Sep 13, 2024 | 22:02:PM
ایف آئی اے کیجانب سے پاسکو کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاسکو کیس اور سابق ایم ڈی پاسکو سعید احمد نواز کی گرفتار ی کے معاملے کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے نے  کی جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔

ایف آئی اے کی جانب سے تشکیل کردہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) اپنی رپورٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کو پیش کرے گی، ایف آئی اے نے سابق ایم ڈی پاسکو سعید احمد نواز سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا ہے، مقدمہ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام لگایا گیا۔

سعید احمد نواز بیوروکریسی میں اچھی شہرت رکھتے ہیں جس وجہ سے ان کی گرفتاری پر مختلف حلقوں نے اپنا ردعمل دیا، حالات کے پیش نظر ایف آئی اے ڈائریکٹر نے 3 افسران پر مشتمل جے آئی ٹی  تشکیل دی ہے، جے آئی ٹی کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعیم اختر کریں گے جبکہ گل شہناز اکرم اور امتیاز نیازی ٹیم میں شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی ،پاگل خانے سے جیل خانے تک  کا سفر

واضح رہے کہ سابق ایم ڈی پاسکو سعید احمد نواز سمیت دیگر پر کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا الزام ہے۔