ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

Sep 13, 2024 | 22:26:PM
ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی )محکمہ موسمیات نے آئندہ 12 گھنٹوں کیلئے موسمیاتی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئےاسلام آباد، مری، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، تلہ گنگ کے چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیاہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ،نارووال،گوجرانوالہ،گجرات،حافظ آباد،لاہور،،میانوالی،خوشاب ، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام،مانسہرہ،ایبٹ آبادبالاکوٹ،بونیر،صوابی، چارسدہ ، نوشہرہ، مردان، ملاکنڈ،مہمند،خیبرمیں بارش کا امکان ہے ،ان کا کہناتھا کہ نورپور تھل میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران چند مقامات پر موسلادھاربارش،ژالہ باری بھی متوقع ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:  ایف آئی اے کیجانب سے پاسکو کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل