عظمیٰ بخاری جعلی ویڈیو کیس، ملزمہ فلک جاوید کا سہولت کار گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عرفان ملک) وزیراطلاعات پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو وائرل کرنے کے کیس کی مرکزی ملزمہ فلک جاوید کا سہولت کار حیدر علی گرفتار ہو گیا۔
سائبر کرائم ذرائع کے مطابق عظمیٰ بخاری سے منسوب جعلی ویڈیو وائرل کرنے کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ملزمہ فلک جاوید کے سہولت کار حیدر علی کو گرفتار کر لیا گیا، حیدر علی نامزد ملزمہ فلک جاوید سے مسلسل رابطے میں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ریٹائرمنٹ کی عمر میں 3 سال کااضافہ کردیا گیا
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے حیدر علی کو پشاور کی تحصیل مٹہ سے گرفتار کیا۔