(ویب ڈیسک ) ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا۔
اسرائیل نے صدر سلامتی کونسل کو خط میں کہا ہے کہ ایران کا حملہ عالمی امن اور سیکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ ہہ جبکہ ایران نے جوابی خط میں کہا کہ ایران کا اقدام عالمی قوانین کے عین مطابق تھا۔
اس سلسلے میں اسرائیل کی درخواست پر سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستانی وقت کے مطابق رات ایک بجے ہو گا۔
واضح رہےکہ ایران نےدمشق میں ایرانی قونصل خانے پرحملے کا جواب دے دیا ہے،ایران نے اسرائیل پرڈرون اورکروز میزائلز سےحملے کیےہیں، 50 فیصد اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جو کچھ ہو رہا ہے وہ ہمیں عالمی جنگ کی طرف لے جا سکتا ہے :سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ