پی ایس ایل10: لاہور قلندرز کے سیم بلنگز نے عمر اکمل کا 9 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

Apr 14, 2025 | 09:09:AM

( 24  نیوز)پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن10 میں لاہور قلندرز کے جارح مزاج بیٹر سیم بلنگز نے عمر اکمل کا 9 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ 

  راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے وکٹ کیپر بیٹر سیم بلنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دھواں دار نصف سنچری  سکور کی۔

سیم بلنگز نے صرف 19 گیندوں پر ناقابلِ شکست 50 رنز بنا کر لاہور قلندرز کی جانب سے پی ایس ایل کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری بنانے کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔

سیم بلنگز  نے عمر اکمل کا سن 2016 میں پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں بنایا گیا 22 گیندوں پر ففٹی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

 یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 10:لاہور قلندر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو 79 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل کی تاریخ میں تیز ترین نصف سنچری کا مجموعی ریکارڈ آصف علی اور رائلی روسو کے پاس ہے، جنہوں نے 17 گیندوں پر ففٹی بنائی تھی۔

واضح رہے کہ اتوار کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہو رقلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے6 وکٹوں پر 219 رنز بنائے۔

مزیدخبریں