کراچی میں حادثات کا سلسلہ جاری ، 1 جاں بحق

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)کراچی میں لیاری ایکسپریس وے پر ڈمپر نے 3 گاڑیوں کو ٹکر مار دی، گلش اقبال میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈمپر کی ٹکر سے تینوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ لیاری ایکسپریس وے پر پابندی کے باوجود ہیوی ٹریفک چل رہی ہے۔
مزید پڑھیں:تھر ڈیزرٹ جیپ ریلی میر نادر مگسی کے نام
دوسری جانب کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں ڈسکو بیکری کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور 1 زخمی ہو گیا، مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگا دی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور اور اس کے ساتھ موجود 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق گاڑی جلانے کے الزام میں بھی کچھ لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔