لاہورڈیجیٹل آرٹس فیسٹیول کا"ویمن ورسز مشینز" نمائش سے آغاز

Apr 14, 2025 | 13:28:PM
لاہورڈیجیٹل آرٹس فیسٹیول کا
کیپشن: نمائش کے شرکاء کاگروپ فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور ڈیجیٹل آرٹس فیسٹیول 2025–26 کے پروگرام کا"ویمن ورسز مشینز" نمائش سے آغازہوگیا۔

"دا لٹل آرٹ" کے زیر انتظام فرانسیسی سفارت خانے کے اشتراک سے پیش کئے جانے والے لاہور ڈیجیٹل آرٹس فیسٹیول  نے اپنے 2025- 26کے پروگرام کا باقاعدہ آغاز ایک منفرد نمائش کے ساتھ کردیا جو "ویمن ورسز مشینز" کے عنوان سے سکول آف ویژوئل آرٹس اینڈ ڈیزائن، بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی میں منعقد ہوئی۔ نمائش کا باقاعدہ افتتاح روہما خان ،فابریس ڈیسڈیئر ڈائریکٹر، آلیانس فرانس لاہور، شعیب اقبال ڈائریکٹر، لاہور ڈیجیٹل آرٹس فیسٹیول، اور سارہ راجپر نے کیا۔ 

نمائش "ویمن ورسز مشینز "کی پروڈکشن نجم الاثر نے کی جبکہ اس کی کیوریشن سارہ راجپر، روہما خان، اور فاطمہ بٹ نے مشترکہ طور پر کی، یہ نمائش یونیسکو چیئر برائے انکلوژن تھرو آرٹ اور دی لٹل آرٹ کے اشتراک سے سجائی گئی ہے۔

"ویمن ورسز مشینز" ڈیجیٹل آرٹ، پرفارمنس، اور ایتھلیٹک ایکٹوازم کو یکجا کرتے ہوئے خواتین ڈیجیٹل آرٹسٹوں اور نمایاں پاکستانی کھلاڑیوں کا ایک متنوع مجموعہ پیش کرتی ہے جو ٹیکنالوجی، صنف، اور کھیلوں کے درمیان پیچیدہ اور ارتقائی تعلقات کا جائزہ لیتا ہے۔ اس میں شامل فنکاروں میں آمنہ یاسین، انوشہ خالد، آڈری رچرڈلوراں، ایمیل حسنین، جسٹین ایمرڈ، ماہنور علی شاہ، تحریم ظفر، وانیا مظہر اور زینب حسین شامل ہیں۔ نمائش میں جہان آرا نبی، کرشمہ علی، نورینہ شمز، سمر خان، اور زینت عرفان جیسے بااثر ایتھلیٹس کی شمولیت بھی شامل ہے، جنہوں نے نہ صرف کھیلوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں بلکہ سماجی سطح پر بھی تبدیلی کی نمائندگی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:"گاڑی بم سے اُڑا دیں گے" سلمان خان کو ایک مرتبہ پھر قتل کی دھمکی

افتتاحی تقریب میں پرفارمنگ آرٹس سے وابستہ نمایاں افراد، طلبہ، اساتذہ، اور تخلیقی و ایتھلیٹک کمیونٹی کے اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی،حاضرین نے نہ صرف آرٹ ورک کو سراہا بلکہ اس کے پیچھے موجود خیالات و مکالمے میں بھی بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔فرنچ انسٹیٹیوٹ (IF)، آلیانس فرانس لاہور اور بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی کی معاونت سے ہونےو الی یہ نمائش سولہ اپریل تک جاری رہے گی۔