(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ 10 سیزن کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 102 رنز سے شکست دے دی، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے 244 رنز ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 141 رنز پر پویلین لوٹ گئی،عماد وسیم نے 3 ، بین دورشس اور شاداب خان نے 2-2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 243 رنز بنائے۔فاتح ٹیم کی جانب سےصاحبزادہ فرحان نے52 گیندوں پر تیز ترین 106 رنز بنائے جس میں5 چھکے اور 13 چوکے شامل تھے۔
کولن منرو 40 اور اعظم خان 13 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے، آندریز گوز بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے16 اوورز میں4 وکٹوں پر 196رنز بنا لیے ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کی پلیئنگ الیون میں بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر-کیڈمور، مچل اوون، حسین طلعت، جارج ، الزاری جوزف، محمد علی، سفیان مقیم، علی رضا شامل ہیں ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، سعد مسعود اور بین ڈورشئیس کو رائلی میریڈتھ اور محمد شہزاد کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیاہے ۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مشق کا نیشنل کاونٹر ٹیررازم سینٹر، پبی میں انعقاد