بے سرے گلوکار چاہت فتح علی خان کی ایک اور  کرکٹ ویڈیو شوشل میڈیا وائرل 

Apr 14, 2025 | 20:52:PM
 بے سرے گلوکار چاہت فتح علی خان کی ایک اور  کرکٹ ویڈیو شوشل میڈیا وائرل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملکۂ ترنم نور جہاں کےمشہور گیت ’اکھ لڑی بدو بدی‘ کو اپنے بے سرے ورژن میں گا کر  پاکستانی موسیقی کی دنیا میں اپنے منفرد انداز سے پہچانے جانے والے گلوکار اور اداکار چاہت فتح علی خان کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ کرکٹ کے میدان میں اپنے انداز سے  نہ صرف بولنگ بلکہ بیٹنگ کی پریکٹس کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اپنے کھیل سے وابستہ مہارتوں کا مظاہرہ کرتے نظر آ نیوالے چاہت فتح علی خان اس ویڈیو میں چاہت فتح علی خان کو ہلکے سبز رنگ کا ریشمی لباس زیب تن کیے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ نہ صرف بولنگ بلکہ بیٹنگ کی پریکٹس کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ان کی یہ ویڈیو مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپی اور مزاحیہ تبصروں کا مرکز بن گئی ہے۔ویڈیو میں گلوکار کے اعتماد سے بھرپور انداز اور کھیل میں دلچسپی واضح نظر آتی ہے، جبکہ ان کے مخصوص انداز نے مداحوں کو خوب محظوظ کیا۔یہاں یہ ذکر کرنا بھی ضروری ہے کہ چاہت فتح علی خان ماضی میں خود کو ایک سابق کرکٹر قرار دے چکے ہیں، جس کی جھلک ان کے حالیہ انداز میں بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ چاہت فتح علی خان نے ملکۂ ترنم نور جہاں کے گیت ’اکھ لڑی بدو بدی‘ کا اپنا بے سرا ورژن اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کیا تھا جو سوشل میڈیا پر تمسخر کا نشانہ تو بنا لیکن ہر کسی کے ذہن پر سوار ہوگیا اور بالی ووڈ سلیبرٹیز سمیت سب اسے گنگناتے نظر آئے۔چاہت فتح علی خان ایک ایسے گلوکار ہیں جنہیں انتہائی بے سُرا گلوکار قرار دیا جاچکا ہے، وہ موسیقی اور گائیکی کی الف ب بھی نہیں جانتے لیکن پھر بھی سوشل میڈیا پر اپنا شوق پورا کرتے ہیں۔چاہت فتح علی خان تمام تر تنقید کے باوجود ہمت ہارنے کے قائل نہیں، وہ اب بھی پرانے گانوں کو اپنے اسٹائل میں گاتے دکھائی دیتے ہیں۔اگرچہ ان گانوں میں ان کی بھدی آواز سامعین کو بالکل پسند نہیں آتی لیکن ان کا مزاحیہ انداز خوب بھاتا ہے۔چاہت فتح علی خان نےبالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے مشہور گانے ’چھیاں چھیاں‘ گا کر بھی سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ولیمہ جان کا عذاب بن گیا،باسی  کھانے سے 300 افراد ہسپتال پہنچ گئے