افسوسناک خبر۔۔ملائیشیا کے سابق وزیراعظم انتقال کر گئے

Apr 14, 2025 | 22:37:PM

(ویب ڈیسک) مشرق بعید کے اہم ملک ملائیشیا کے سابق وزیراعظم عبداللہ احمد بداوی 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انہیں سانس لینے میں دشواری تھی ۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق عبداللہ احمد بداوی کو سانس لینے میں دشواری پر گذشتہ روز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔عبداللہ احمد بداوی 2003 میں ملائیشیا کے وزیراعظم بنے تھے۔ اہلخانہ اور ملائیشیا کے وزیر صحت نےسوشل میڈیا پر سابق وزیراعظم کے انتقال کی خبر دی۔

یادرہے کہ عبداللہ احمد بداوی مہاتیر محمد کے مستعفیٰ ہونے کے بعد 2003 میں ملائیشیا کے وزیراعظم بنے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بے سرے گلوکار چاہت فتح علی خان کی ایک اور  کرکٹ ویڈیو شوشل میڈیا وائرل

مزیدخبریں