ترکی اور ایران کے سفرا  کی چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات،عدالتی نظام اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Apr 14, 2025 | 23:07:PM
ترکی اور ایران کے سفرا  کی چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات،عدالتی نظام اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: چیف جسٹس یحیٰ آفریدی ترکی کے سفیرکو یادگاری تحائف پیش کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری) اسلامی ممالک ایران اور ترکی کے سفرا  کی چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات ،الگ الگ ہونیوالی ملاقاتوں میں عدالتی نظام اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق ایران اور ترکی کے سفرا نے چیف جسٹس پاکستان سے الگ الگ ملاقات کی،چیف جسٹس یحیی آفریدی نے دونوں سفرا کی آمد کا خیرمقدم کیا،ملاقاتوں میں عدالتی نظام اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ایران کے سفیر نے چیف جسٹس پاکستان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی،ایرانی سفیر نے چیف جسٹس پاکستان کو دورہ ایران کی دعوت بھی دی،ایران کے سفیر نے بتایا کہ ایرانی چیف جسٹس بھی جلد پاکستان کے دورے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ترکی اور ایران سے عدالتی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ترکی کے سفیر نے چیف جسٹس ترکی کا خیرسگالی پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ضلعی عدلیہ کو بھی عدالتی تعاون کا حصہ بنایا جائے۔ترکی کے عدالتی تجربات،اے آئی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل نظام سے سیکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا،ترکی کی شریعت اکیڈمی کے ساتھ تعاون کو سراہا گیا۔چیف جسٹس یحیی آفریدی نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلے ادارہ جاتی روابط مضبوط بناتے ہیں۔ملاقات میں ثقافتی ورثے اور عوامی سطح پر باہمی احترام کو بھی سراہا گیا،چیف جسٹس نے دونوں سفراء کو یادگاری تحائف پیش کیے،ترکی اور ایران کے سفراء نے بھی چیف جسٹس کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔ اس کے علاوہ عدالتی شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بے سرے گلوکار چاہت فتح علی خان کی ایک اور  کرکٹ ویڈیو شوشل میڈیا وائرل