ظالم کار سوار نے زہریلی مٹھائی بانٹ دی، 3 بچے جاں  بحق ،5 کی حالت تشویشناک 

Apr 14, 2025 | 23:44:PM
ظالم کار سوار نے زہریلی مٹھائی بانٹ دی، 3 بچے جاں  بحق ،5 کی حالت تشویشناک 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حافظ آباد  کے علاقے قلعہ صاحب سنگھ میں نامعلوم کار سوار کی جانب سے کم سن بچوں کو بانٹی گئی زہریلی مٹھائی کو کھانے سے 3 بچے جاں  بحق ،5 بچوں کی حالت تشویشناک ۔

رپورٹ کے مطابق حافظ آباد  کے علاقے قلعہ صاحب سنگھ میں نامعلوم کار سوار کی جانب سے کم سن بچوں کو زہریلی مٹھائی بانٹی گئی، مٹھائی کھاتے ہی 8بچوں کی حالت تشویشناک ہو گئی، 3بچے جاں بحق  ہوگئے ۔8سے زائد بچوں کو مٹھائی  کھلائی گئی جس میں زہر تھا ، مٹھائی کھاتے ہی بچوں کی حالت بگڑ گئی ۔

ہسپتال ذرائع  کے مطابق 5بچے ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔ایم ایس ڈی ایچ کیو کا کہنا ہے کہ تینوں بچوں کی ہلاکت زہریلی مٹھائی کھانے سے ہوئی۔پولیس نے کارسوار  کا سراغ لگانے کے لئے ناکہ بندی کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بے سرے گلوکار چاہت فتح علی خان کی ایک اور  کرکٹ ویڈیو شوشل میڈیا وائرل