(ویب ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا 77ویں یوم آزادی کے موقع پر تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کی شراکت داری مزید گہری ہوگی۔
پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں انٹونی بلنکن نے کہا کہ گزشتہ 77 سال سے ہمارے پاک امریکا عوامی تعلقات دو طرفہ تعلق کی بنیاد رہے ہیں۔
انٹونی بلنکن نے کہا کہ آئندہ آنے والے برسوں میں پاکستان اور امریکا کی شراکت داری مزید گہری ہوگی، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلق کو بڑھایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:اگر کوئی شریعت اور آئین پاکستان کو نہیں مانتاتو ہم اسے پاکستانی نہیں مانتے ، آرمی چیف
ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں اقوام کی زیادہ خوشحالی کیلئے اقدامات کریں گے، ہم پاکستان سے ایسی شراکت داری چاہتے ہیں جو سیکیورٹی کو زیادہ یقینی بنائے۔