خلیل الرحمن قمراپنے  تکبر اور حقارت کی وجہ سے  منہ کی کھارہے ہیں،ریشم

فن کاروں پر تنقید کرنے والے لوگوں پر آج زمانہ ہنس رہا ہے

Aug 14, 2024 | 09:40:AM
خلیل الرحمن قمراپنے  تکبر اور حقارت کی وجہ سے  منہ کی کھارہے ہیں،ریشم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ ریشم نےمعروف مصنف وڈرامہ نگارخلیل الرحمن قمرکوتنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ وہ اپنے  تکبر اور حقارت کی وجہ سے  منہ کی کھارہے ہیں۔
 معروف اداکارہ نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ نعمان اعجاز اتنی محنت کرتے ہیں ان جیسا اداکار پورے پاکستان میں نہیں ہے،خلیل الرحمن قمر کو یہ حق کس نے دیا کہ وہ نعمان اعجاز کے لئے ایسے الفاظ کہیں؟خلیل الرحمان قمرنے اس سے قبل ماہرہ خان کے لئے کیا کچھ نہیں کہا، انہوں نے کس اداکار کے لئے نہیں کہا؟ ایک اچھے رائٹر کو یہ زیب نہیں دیتا لیکن خلیل الرحمٰن قمرمیں اتنا تکبر اور اتنی حقارت ہے کہ وہ اپنے منہ کی کھا رہے ہیں، فن کاروں پر تنقید کرنے والے لوگوں پر آج زمانہ ہنس رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پہلی پاکستانی ہینڈمیڈاینی میٹڈفلم"دی گلاس ورکر" کاباکس آفس پر راج

اداکارہ ریشم  کااس موقع پرمزید کہنا تھا کہ  آپ نے جو بھی کرنا ہے اپنے گھر میں کریں یوٹیوب پر آکر اپنا مذاق نہ اڑوائیں ایسے لوگ برباد ہوجاتے ہیں، خلیل الرحمن قمرہر وقت عورت کو ٹارگٹ کیوں کرتے ہیں  مجھے اس بات کا جواب دیں، انہوں نے مار کھاکر بھی یہی کہا ہے کہ میں مرتے دم تک یہی کروں گا، آپ خود  تو  رات میں کہاں کہاں جاتے ہیں لیکن لوگوں کی زندگی میں آکر ان کی  کردار کشی کرتے ہیں اپنے گریبان میں کسی نے نہیں جھانکنا۔