(عابد چوہدری )لاہور سمیت پنجاب بھر میں77ویں یوم آزادی کے موقع پر پولیس نے سکیورٹی انتظامات سے متعلق ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔
لاہور سمیت صوبہ بھر میں 30 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی و ٹریفک انتظامات پر مامور ہوں گے،311ایلیٹ فورس، 163 کیو آر ایف ٹیمیں، 811 پٹرولنگ وہیکلز، 1460 موٹر سائیکل سوار ٹیمیں سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گی۔
آئی جی پنجاب 150 واک تھرو گیٹس، 1500 میٹل ڈٹیکٹرز سے سکیورٹی انتظامات میں معاونت لی جائے گی ،ڈاکٹر عثمان انور لاہور سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں سے تمام سرگرمیوں کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں جشن آزادی کے 450 سے زائد پروگراموں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی، پنجاب پولیس اے پلس کیٹیگری کے7اے کیٹیگری کے47بی کیٹیگری کے 370 پروگرامز شامل ہیں۔
آئی جی پنجاب کی سی سی پی او لاہور، آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز کو جشن آزادی سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کی ہدایت، پولیس افسران و اہلکار شہریوں کو جشن آزادی کی خوشیاں منانے کیلئے پر امن ماحول فراہم کریں۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی ، انٹیلی جنس ایجنسیاں، پٹرولنگ، ڈولفن سکواڈ،پیرو ، ٹریفک پولیس بہترین انتظامات یقینی بنائیں گے، آئی جی پنجاب ہلڑ بازی، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، روڈز بلاک، خواتین کو تنگ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق سخت کاروائی کی جائے گی۔
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے شہری اسلامی شعار، قومی تہذیب کے مطابق آزادی کو بھرپور انجوائے کریں، تہذیب کا دامن نہ چھوڑیں۔
یہ بھی پڑھیں:اگر کوئی شریعت اور آئین پاکستان کو نہیں مانتاتو ہم اسے پاکستانی نہیں مانتے ، آرمی چیف
ترجمان لاہور پولیس کا کہناہے کہ یوم ِ آزادی پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی،جشن آزاد کی تقریبات ،شہریوں کو بھرپور سکیورٹی دی جائے گی، انہوں نے اسلحے کی نمائش ،ہوائی فائرنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ون ویلنگ،ہلڑبازی،روڈ بلاک اور ریسنگ کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔
ترجمان پولیس نے ہلڑ بازی، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دے دیا جبکہ پارکوں اور پبلک مقامات پر اضافی نفری،اینٹی رائٹ فورس تعینات کی گئی۔
ترجمان لاہور پولیس کا مزید کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے پر فوری ایکشن ہو گا،ڈولفن سکواڈ، پیرو،ایلیٹ فورس ٹیمیں اہم شاہراہوں پر پٹرولنگ کریں گی،سکیورٹی پر مامور عملہ شرکاء کی باحفاظت واپسی تک موجود رہے گا۔
ترجمان پولیس کے مطابق اہم عمارتوں ،حساس مقامات کی سکیورٹی کیلئے اضافی نفری تعینات کی گئی،شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے،ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لئے مربوط ٹریفک پلان تشکیل دیا گیا۔