آسٹریلوی وزیراعظم کی رانی مکھرجی اور کرن جوہر کے ساتھ سیلفی وائرل

آسٹریلوی پارلیمنٹ میں یش چوپڑا سے متعلق ڈاک ٹکٹ کا اجرا کرکے یش راج فلمز کے 50 سال کی یاد منائی گئی

Aug 14, 2024 | 10:08:AM
 آسٹریلوی وزیراعظم کی رانی مکھرجی اور کرن جوہر کے ساتھ سیلفی وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)میلبورن میں بھارتی فلم فیسٹیول کے دوران آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانی کی بالی وڈ اسٹارز رانی مکھرجی اور کرن جوہر کے ساتھ لی گئی سیلفی وائرل ہوگئی۔

آسٹریلیاکے شہر میلبورن میں ہونےوالے بھارتی فلم فیسٹیول  میں آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانی نے بھی شرکت کی ،انہوں نے  بالی ووڈ پروڈیوسر کرن جوہر اور اداکارہ رانی مکھرجی سے  بھی ملاقات کی اوران کے ساتھ ایک سیلفی  لی جس میں بھارتی اداکار اور آسٹریلوی وزیراعظم کافی خوشی دکھائی دے رہے ہیں،یہ سیلفی سوشل میڈیاپروائرل ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خلیل الرحمن قمراپنے تکبر اور حقارت کی وجہ سے منہ کی کھارہے ہیں،ریشم

یش چوپڑا کے بیٹے اور پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا کی اہلیہ اداکارہ رانی مکھرجی نے فلم فیسٹیول کے ایک حصے کے طور پر آسٹریلوی پارلیمنٹ میں یش چوپڑا سے متعلق ڈاک ٹکٹ کا اجرا کرکے یش راج فلمز کے 50 سال کی یاد منائی،رانی اور کرن نے پارلیمنٹ میں تقریر بھی کی،رانی مکھرجی نے اس موقع پرکہا کہ آسٹریلوی پارلیمنٹ میں لیجنڈ فلمساز کے یادگاری ڈاک ٹکٹ کی رونمائی کے موقع کا حصہ بن کر مجھے واقعی فخر اور عاجزی محسوس ہو رہی ہے،یہ نہ صرف یش چوپڑا اور وائی آر ایف کے پاپ کلچر کی تشکیل اور 50 سالہ وراثت کا جشن ہے بلکہ بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے جشن کا موقع ہے جس نے لاتعداد لوگوں کو محظوظ کیا ہے۔