"گینگز آف واسع پور3 "بنانے میں فی الحال کوئی دلچسپی نہیں ،بھارتی ہدایت کار انوراگ کشیپ

" واسع پور 3 "اس دن بناؤں گا جس دن لنگڑا لولا ہوجاؤں گا اور میرے پاس کوئی کام کرنے کا چارہ نہیں بچے گا 

Aug 14, 2024 | 10:35:AM
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف بھارتی ہدایت کار انوراگ کشیپ نے کہاہے کہ فی الحال میں "گینگز آف واسع پور3 "بنانے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔

 ایک انٹرویو کے دوران معروف بھارتی ہدایت کار انوراگ کشیپ نے کہا کہ وہ واسع پور آنے کا ابھی فی الحال ارادہ نہیں رکھتے،  اب مزید فلم نہیں آئے گی، مجھے کوئی واسع پور یونیورس نہیں بنانا، بزنس مین الگ سوچتے ہیں، ہر چیز کا یونیورس بن رہا ہے نا آج کل لیکن مجھے کچھ نہیں بنانا، مجھے اپنی بہت ساری الگ الگ فلمیں بنانی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلوی وزیراعظم کی رانی مکھرجی اور کرن جوہر کے ساتھ سیلفی وائرل

انوراگ کشیپ کامزید کہنا تھا کہ" واسع پور 3 "اس دن بناؤں گا جس دن لنگڑا لولا ہوجاؤں گا اور میرے پاس کوئی کام کرنے کا چارہ نہیں بچے گا، اس وقت میں "واسع پور 3 "بنانے کا اعلان کرکے بہت پیسہ کماؤں گا تاکہ میرا علاج ہوسکے۔