شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی بالی ووڈفلم "اسٹری2" کے ڈیڑھ لاکھ ایڈوانس ٹکٹ فروخت

فلم اوپننگ ڈے پر 40 کروڑ سے زائد کا بزنس کرسکتی ہے ،فلمی پنڈتوں کی پیشگوئی

Aug 14, 2024 | 12:35:PM
شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی بالی ووڈفلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی نئی بالی ووڈفلم "اسٹری2" کے ڈیڑھ لاکھ ایڈوانس ٹکٹ فروخت ہوگئے،فلمی پنڈتوں نے فلم کے اوپننگ ڈے پر 40 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے کی پیشگوئی بھی کردی ہے۔ 

"اسٹری1" کی کہانی ایک چھوٹے سے قصبے کے گرد گھومتی تھی جہاں ایک خطرناک بھوت کا بسیرا ہوتا ہے اور فلم ہارر کے ساتھ کامیڈی بھی پیش کرتی ہے،اس کے سیکوئل "اسٹری2: کا ٹیزر رواں برس جون میں ریلیز کیا گیا تھا،فلم کے سیکوئل کے ساتھ شردھاکپور، راجکمار راؤ، اپارشکتی کھرانا، پنکج ترپاٹھی اور ابھیشیک بنرجی کی  بھی واپسی ہورہی ہے،اس  فلم میں بالی وڈ اسٹار اکشے کمار بھی خصوصی انٹری دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:"گینگز آف واسع پور3 "بنانے میں فی الحال کوئی دلچسپی نہیں ،بھارتی ہدایت کار انوراگ کشیپ

دنیش وجان اور جیو اسٹوڈیوز کی پروڈیوس کردہ یہ فلم  "اسٹری2" کل15 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔